• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں، 27 طالبان ہلاک

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں ستائیس طالبان مارے گئے، افغان وزارت داخلہ کے مطابق صوبے قندھار کے شاہ ولی کوٹ میں افغان نیشنل پولیس فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں سات طالبان مارے گئے۔

پولیس نے طالبان کی گیارہ بارودی ڈیوائسز بھی تباہ کیں، دوسری طرف طالبان نے افغان صوبے جوزجان میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بیس طالبان ہلاک ہوئے، دونوں واقعات میں افغان سیکیورٹی فورسز یا کسی شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین