• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوگوں سے فراڈ کرنے والا گرفتار

کرا چی میں بوٹ بیسن پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوگوں سے فراڈ کرنے والا گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی کلفٹن سوہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم ارسلان قمر نے سوشل میڈیا پیج پر غیر اخلاقی پارٹیوں کا انعقاد کرتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ بوٹ بیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم کو ڈھونڈنے کی کوشش کی اور پھر رقم دےکر رجسٹریشن کرانے کا جھانسا دیا، بلا آخرملزم ارسلان قمر گرفتار ہوگیا۔

ایس پی کلفٹن نے کہا کہ ملزم ارسلان قمر ڈانس پارٹی کرانے میں ملوث رہا ہے تاہم پولیس کو دئیے جانے والے ابتدائی بیان میں ملزم کا کہناتھا کہ غیر اخلاقی پیج بنا کر وہ 25 ہزار روپے فی جوڑا رجسٹریشن فیس وصول کررہا تھا ۔

پولیس حکام نے ملزم کے خلاف دھوکا دہی، فراڈ اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اس غیر اخلاقی پیج پر رجسٹریشن کرانے والے افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین