• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے ایف شاہینز نے چیف آف ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ جیت لیا

راولپنڈی گریژن پولو کلب میں ستایئسویں چیف آف ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ 2018 کا فائنل اتوار کو ہوا۔ فائنل میں پی اے ایف شاہینز نے پی اے ایف فالکنز کو ½ 6 کے مقابلہ میں 8 گول سے شکست دے کر یہ سنسنی خیزمقابلہ جیت لیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جیتنے والی ٹیم کو چیف آف ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ 2018کی ٹرافی دی۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔پی اے ایف فالکنز کی قیادت ائیر وائس مارشل عامر مسعود نے کی جبکہ پی اے ایف شاہینز، ائیر کموڈور عارف کاظمی کی قیادت میں میدان میں اتری۔

ملک بھر سے کل سات ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی جن میں پی اے ایف شاہینز، الصبور پولو، ینگ گنز،سکیورٹی - 2000 ، پریذیڈنٹ باڈی گارڈ ، جنرل ہیڈکوارٹرز اورپی اے ایف فالکنز کی ٹیمیں شامل تھیں۔ فوج اور سول کے اعلیٰ عہدیداران اور شائقین کی بڑی تعداد نے فائنل میچ دیکھا۔پہلی مرتبہ چیف آف دی ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ 1985 ء میں منعقد ہوا ۔ اور اس مقابلے کا انعقاد ہر سال با قاعدگی سے کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین