• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 167 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 167 رنز کا ہدف دے دیا، گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 166رنز بنائے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس نے بابر اعظم کے 79 اور محمد حفیظ نے ناقابل شکست 53 رنز کی بدولت سیریز کا سب سے بڑ امجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

گرین شرٹس کی طرف سے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگز اوپن کی،پاکستان کی پہلی وکٹ 29 کے اسکور پر گری، فخر زمان 11 رنز بناکر فرگوسن کا شکار بن گئے۔

بابر اعظم اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ پر 94 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی،اس دوران بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی،وہ آؤٹ ہونے والے دوسرے بیٹسمین تھے۔

بابراعظم 79 رنز بناکر گرینڈ ہوم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،اس سے قبل ہی انہوں نےتیز ترین 1000 رنز کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گرین شرٹس کی تیسری وکٹ154 کے اسکور پر گری،شعیب ملک 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،انہی ںفرگوسن کی مدد سے گرینڈ ہوم نے اپنا دوسرا شکار بنایا۔

چوتھی وکٹ پر آصف علی اور محمد حفیظ نے 12 رنز بٹورے، محمد حفیظ پاکستانی اننگز کے دوسرے نصف سنچری میکر رہے، وہ 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے گرینڈ ہوم نے 2 اور فرگوسن نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

تیسرے میچ میں سرفراز احمد کی قیادت میں فخر زمان، بابر اعظم،محمد حفیظ،شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان،فہیم اشرف، عثمان خان شنواری اور وقاص مقصود پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے گلین فلپس، کولن منرو،کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹم ساوتھی،ایش سودھی،کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارک چیپ مین، ٹم سیفٹ، لوکی فرگوسن اور سیٹھ رانس میچ کھیل رہے ہیں ۔

پاکستان پہلے ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0سے جیت چکا ہے۔

گرین شرٹس آج کے میچ میں آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی وائٹ واش کامیابی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔

کیویز کےخلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری کے ساتھ ہی پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل 11 ویں سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

تازہ ترین