• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اٹلی میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30ہوگئی ہے۔

اٹلی ميں شدید بارشوں اور سيلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سسلی میں سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک خاندان کے 9 افراد شامل ہیں ، ہلاک ہونے والوں میں 3بچے بھی ہیں ۔

طوفان سے شمالی اٹلی میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلے جنگلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ، متاثرہ علاقوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہیں ۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اٹلی کے شہر سارڈینیا میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر جرمن سیاح اور ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔

تازہ ترین