اوٹاوا کے نزدیک کارپ کے علاقے میں دو طیارے پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے ، چھوٹا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا اور اسے چلانے والے بیاسی سالہ شوقیہ پائلٹ ہلاک ہوگیا ۔
کینیڈین پولیس کے مطابق دوسرے بڑے طیارے نے اوٹاوا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کرلی ۔