• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے ایک بار پھر سری لنکن پارلیمنٹ کی معطلی مزید 10روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکن صدر نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ 10روز میں پارلیمنٹ کی معطلی ختم کر دی جائے گی، اس سے پہلے سری لنکن صدر نے جمعے کو اسپیکر سے بدھ کے روز پارلیمنٹ اجلاس بلانے کا کہا تھا۔

سری لنکن صدر نے 26اکتوبر کو وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کو عہدے سے ہٹا کر سابق سری لنکن صدر راجاپاکسے کو نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا اور پارلیمنٹ 16نومبر تک معطل کر دی تھی۔

صدر کے اس اقدام کے بعد ملک میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہوگئی تھی اور نئے وزیراعظم کے حامیوں نے مختلف محکموں کے دفاتر پر دھاوا بول دیا تھا۔

پٹرولیم منسٹری کے دفتر پر راجہ پاکسے کے حامیوں کے حملے کے دوران وزیرپٹرولیم ارجنا رانا ٹنگے کے گارڈز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک بھی ہوگیا تھا۔

معزول وزیراعظم رانیل نے صدر کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

تازہ ترین