• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوئر دیر میں پاک فوج کا مفت آئی کیمپ

سردموسم میں لوئر دیر میں آنکھوں کی بیماریاں تیزی سے بڑھ جاتی ہیں، موسم کے بدلتے ہی پاک فوج نے تین روزہ آئی کیمپ کا انعقاد کیا اور ہزاروں افراد کا مفت معائنہ کر کے دوائیں تقسیم کی گئیں۔

موسم کی تبدیلی کیساتھ لوئر دیر کے بالائی علاقوں میدان، جندول اور خال میں آنکھوں کی بیماریاں تیزی سےپھیلنے لگتی ہیں، آنکھوں سے پانی بہنا،سوزش اور دھندلے پن کی تکالیف ان علاقوں کے شہریوں کو سخت پریشانی میں مبتلا رکھتی ہیں۔

ایسے میں ہرسال کی طرح اس سال بھی پاک فوج اور دیر ٹاسک فورس نے الشفا ٹرسٹ راوالپنڈی کے تعاون سے تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا تو ہزاروں افراد اپنی انکھوں کا معائنہ کرانے کیمپ پہنچ گئے۔

تین روزہ فری آئی کیمپ میں معائنے کے لیے آنے والے 2100 سے زائد افراد میں بڑی تعداد اسکول کے بچوں کی بھی تھی، تمام مریضوں کو مفت ادویات اور عینکیں بھی فراہم کی گئیں،کچھ مریضوں کو مفت آپریشن کے لیے راول پنڈی بھی منتقل کیا گیا۔

کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر اور لیفٹیننٹ کرنل شیراز حسین نے فرئی آئی کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

تازہ ترین