• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہم شکست نہ بھولے کہ آپ نے دوسری سیریز بھی جیت لی ‘

پاکستان کی بیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں تین صفر سے کامیابی کے بعد آسٹریلین کوچ نے مکی آرتھر کو دبئی میں پیغام بھیجا کہ ’ہم ابھی اپنی شکست نہیں بھولے اور آپ نے دوسری سیریز بھی جیت لی۔‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر اچھے دوست ہیں اور ان کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھوک ہر وقت ہی چلتی رہتی ہے، مگر اس موقع پر یہ تفریحی نوک جھوک پاکستان کی پے درپے سیریز جیتنے سے متعلق تھی۔

آسٹریلوی ٹیم کے وطن واپس پہنچتے ہی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کی اور گزشتہ روز آخری ٹی ٹونٹی میں بھی شکست دے کر اس سیزن میں مسلسل دوسرا وائٹ واش کیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹن لینگر اور مکی آرتھر دونوں ہی آسٹریلوی شہری ہیں اور جب مکی آرتھر آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ تھے اس وقت لینگر ان کے نائب تھے۔

تازہ ترین