• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں شاندار ائیر شو بس شروع ہونے کو ہے جس کے پریکٹس کے دوران جنگی طیاروں کی گھن گرج سے آسمان گونج اُٹھا جبکہ ایئر کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو گا۔

اس ایئر شو میں کئی اسٹنٹ ٹیمز حصہ لے رہی ہیں اور ائیر شو دیکھنے کے لئے آنیوالوں کو اسٹنٹ پائلٹس نے اپنے جہازوں کی ذریعے پریکٹس کے دوران مختلف کرتب پیش کرتے ہوئے حیران کر دیا۔

ایک طرف جہاں مہم جو اور جانباز پائلٹوں نے جہاز کو فضا میں اونچائی کی طرف تیزی سے لیجانے کا مظاہرہ پیش کیا وہیں ایک دوسرے کی جانب تیزی سے بڑھنے والے جہازوں کے اسٹنٹس نے حاضرین کو دنگ کر دیا۔

جہازوں کو گھمانے اورقلابازیاں دینے کے اسٹنٹس دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد یہاں موجود تھے جبکہ ایئر شو کا آغاز کل سے ہو گا۔

تازہ ترین