• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّبہ: فیروزہ سعید

صفحات: 379، قیمت: فی سبیل اللہ تقسیم کے لیے

ناشر: زم زم پبلشرز، پاکستان چوک، کراچی

رابطہ نمبر: 2355120-0333

اس کتاب کی مرتّبہ درس و تدریس سے وابستہ تھیں، جدّہ میں انیس سال تک پاکستان ایمبیسی اسکول میں پڑھاتی رہیں۔ پاکستان واپسی کے بعد وہ خواتین کے لیے درسِ قرآن اور اسلامی موضوعات پر تربیتی نشستوں کا اہتمام کرتی رہیں۔ ان نشستوں میں وہ قرآنِ پاک سے متعلق سوال و جواب کی صورت لیکچرز دیتی تھیں۔ انتقال کے بعد ان کے اہلِ خانہ نے تمام مَسوّدات جمع کرکے اُنہیں کتابی شکل دے دی ہے۔ ایک عام قاری، جسے قرآن پاک کو سمجھنے کا شوق ہو اور نفس مضمون کی تہہ تک پہنچنے کی خواہش رکھتا ہو، وہ اس کتاب سے کماحقہ فائدہ اُٹھاسکتا ہے۔ کتاب مضبوط جِلد کے ساتھ شایع ہوئی ہے اور بلاقیمت تقسیم کے لیے ہے، لہٰذا رابطے کا نمبر دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین