• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہین لوگوں کی داستانِ حیات

مصنّف:سیّد اقبال امروہوی

صفحات: 320، قیمت: 480روپے

ناشر:بُک کارنر ، جہلم

اس کتاب کے مصنّف کا تعلق بھارت سے ہے۔ اس کتاب سے قبل نفسیات ہی کے موضوع پر ان کی تین کتابیں شایع ہوچکی ہیں۔ 19ویں صدی ،فلسفے اور نفسیات کے عروج کی صدی تھی۔ یہی وہ زمانہ تھا، جب دُنیا کی متعدد جامعات میں نفسیات کے شعبے قائم ہوئے اور نئے نئے مکاتبِ فکر وجود میں آئے۔ اس کتاب میں بقراط سے لے کر ڈیوڈ ہیوم تک پچیس فلسفیوں اور ماہرینِ نفسیات کے تذکرے شامل ہیں، جنہوں نے علمِ نفسیات کو عروج پر پہنچانے میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ اس لحاظ سے یہ اُردو میں اپنی طرز کی پہلی کتاب ہے، جو نفسیات کے طلبہ، بلکہ عام قاری کے لیے بھی مفید ثابت ہوگی۔ طباعت و اشاعت کے معیار کو مدِنظر رکھتے ہوئے قیمت نہایت مناسب ہے۔

تازہ ترین