• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترتیب:ڈاکٹر انصار شیخ

صفحات400:،قیمت 400:روپے

ناشر:ادارۂ رموز، ایم9،النصیر اسکوائر، بلاک1۔فیڈرل بی ایریا،کراچی

اس علمی و ادبی کتابی سلسلے کا یہ گیارہواںایڈیشن ہے۔ اس کے سرپرست پروفیسر ڈاکٹر سیّد یونس حسنی ہیں۔ اس قسم کے ادبی سلسلے عموماً ایک ہی طرز کے ہوتے ہیں۔ کچھ افسانے، فکاہیہ، مزاحیہ تحریریں، نظمیں، غزلیں، خاکے، مقالے، تراجم یا کسی خاص ادیب یا افسانہ نگار کی ایک سے زائد منتخب تحریریں۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگوں کو اس نوع کے ادبی سلسلوں کی غرض و غایت سمجھ نہ آئے ،لیکن ہماری نظر میں یہ ادبی سلسلے ماضی کی تحریروں کو زمانۂ حال میں لا کر ایک اہم فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ اس طرح ایک قاری کو نئی تحریروں کے ساتھ وہ ادب بھی پڑھنے کا موقع مل جاتا ہے، جو پہلے کبھی اس کی نظر سے نہیں گزرا۔ پھر یہ کہ متعدد منتخب تحریریں بھی ایک ہی جگہ مل جاتی ہیں۔ یہ طے شدہ حقیقت ہے کہ ان ادبی سلسلوں کا مقصد مالی منفعت ہرگز نہیں، کیوں کہ ادب کی ترویج تو شروع ہی سے گھاٹے کا سودا رہی ہے۔ زیست کے اس شمارے میں گوشۂ منٹو کے عنوان سے پرویز انجم اور ڈاکٹر کامران کاظمی کے تین مضامین بھی شامل ہیں۔ سندھی ادب سے امر جلیل، ڈاکٹر رسول میمن اور منظور کوہسیار کی تحریروں کے تراجم بھی پڑھنے کے لائق ہیں۔

تازہ ترین