• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:مرزا عاصی اختر

صفحات107:،قیمت300:روپے

ناشر:رنگ ادب پبلی کیشنز، اُردو بازار، کراچی

تیرہ مزاحیہ مضامین کا یہ مجموعہ مصنّف کی چوتھی تصنیف ہے۔ قبل ازیں ان کے تین شعری مجموعے شایع ہو چُکے ہیں، لہٰذا ان کے اندر کا شاعر نثر میں بھی جھانکتا نظر آتا ہے۔ عطا الحق قاسمی، ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی، ڈاکٹر عتیق احمد جیلانی اور انور احمد علوی کے علاوہ کتاب کے ناشر نے بھی مصنّف کے بارے میں اظہارِ خیال کیا ہے۔ ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی کی رائے میں ’’مرزا عاصی اختر موضوع کے انتخاب میں پوری سوجھ بوجھ کا ثبوت دیتے ہیں۔ الفاظ کے استعمال میں مکمل احتیاط برتتے ہیں اور مزاح کی نازک راہ پر پھونک پھونک کر چلتے ہیں۔‘‘اس رائے کے بعد مزید کیا تبصرہ کیا جائے۔ جہاں تک کتاب کی طباعت و اشاعت کا تعلق ہے، بہتر اور معیاری ہے۔ تاہم، ضخامت کے لحاظ سے قیمت کچھ زیادہ ہے۔

تازہ ترین