• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:کنور مہندر سنگھ بیدی سحر

ترتیب و تدوین:کے ایل نارنگ ساقی

صفحات526:،قیمت 999:روپے

ناشر:بُک کارنر، جہلم

اس خودنوشت سوانح کا پہلا ایڈیشن 1986ء میں شایع ہوا تھا، پھر اس کے متعدد ایڈیشن شایع ہوئے۔ اب یہ ایڈیشن کنور سنگھ بیدی لٹریری ٹرسٹ، بھارت کی اجازت سے شایع ہو رہا ہے۔ اس ایڈیشن میں مرتّب نے جوش ملیح آبادی، رئیس امروہوی، احمد فراز اور مجتبیٰ حسین کی تحریریں شامل کر کے اسے دو آتشہ کر دیا ہے۔ کتاب کا پیشِ لفظ کرنل بشیر حسن زیدی کا تحریر کردہ ہے اور انتساب ’’ہندوپاک دوستی‘‘ کے نام کیا گیا ہے۔ تقریباً 27صفحات پر یادگار تصاویر ہیں۔ کتاب کے فلیپ پر پروفیسر گوپی چند نارنگ کی یہ رائے درج ہے ’’زیرِ نظر کتاب صحیح معنوں میں یادوں کا جشن ہے، تخیّلی یادوں کا نہیں، واقعاتی یادوں کا، جن سے بیدی صاحب کی رنگارنگ شخصیت عبارت تھی۔ وہ ہر سطح پر زندگی کرنے کا ہنر جانتے تھے۔یہ اُردو کے ایک عاشق صادق اور بَھرپور انسان کی زندگی کی دستاویز ہے، جس میں بیدی صاحب کی نکتہ رَسی اور داستان سرائی نے ہمارے عہد کے بہت سے واقعات کو محفوظ کر دیا ہے۔‘‘کتاب بڑے دِل کش انداز میں نہایت نفاست اور قرینے سے شایع کی گئی ہے۔ سرورق کا اسکیچ ممتاز مصوّر آفتاب ظفر کا بنایا ہوا ہے۔

تازہ ترین