• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر:اقبال ساجد

مرتّب:میاں آفتاب احمد

صفحات240:،قیمت800:روپے

ناشر:بدلتی دُنیا پبلی کیشنز، سیکٹرF-11/1،گلی نمبر8، اسلام آباد

ستّر کی دہائی میں اُبھرنے والے اہم شعراء میں ایک نام اقبال ساجد کا تھا، یہ شعر ان کی شناخت تھا؎’’دہر کے اندھے کنوئیں میں کس کے آوازہ لگا…کوئی پتھر پھینک کر، پانی کا اندازہ لگا‘‘زندگی کی کٹہنائیوں کے باوجود وہ لاہور کے ادبی پس منظر پر چھائے رہے۔ زندگی میں ان کا کوئی شعری مجموعہ منظرِعام پر نہیں آیا۔ اب میاں آفتاب احمد نے یہ شعری مجموعہ شایع کروا کر حقِ رفاقت ادا کیا ہے۔ کتاب خُوب صُورت انداز میں شایع ہوئی ہے، لیکن غلط بائنڈنگ کے سبب صفحات کی ترتیب آگے پیچھے ہو گئی ہے۔ ایک خامی یہ بھی ہے کہ کتاب میں اقبال ساجد کا تعارف ہی موجود نہیں۔ اُمید ہے، آئندہ ایڈیشن میں یہ خامیاں دور کر دی جائیں گی۔

تازہ ترین