• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزنی میں طالبان کا حملہ، 7فوجی، 6پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبےغزنی میں طالبان نے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں وہاں تعینات 7 فوجی اور 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغان گورنر کے ترجمان نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، افغان فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 6 طالبان بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے غزنی کے ضلع خوگیانی میں فوج اور پولیس کی مشترکہ چیک پوائنٹ پر آج صبح طالبان نے حملہ کیا، جس میں 7 فوجی اور 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

افغان فورسز نے حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس میں 6 طالبان ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مقابلہ 3 گھنٹے تک جاری رہا، اس حملے کی ذمہ داری طالبان کے ترجمان نے قبول کر لی ہے۔

تازہ ترین