• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام نے مجھے ہمیشہ گمراہی سے بچایا، اے آررحمان

بھارت کے ممتاز موسیقار اور قوالی کو ایک نئے انداز میں ڈھالنے کے حوالے سے استاد کا درجہ رکھنے والے اے آر رحمان نے کہا ہے کہ اکثر متجسس لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ ، کیا قبول اسلام انکی زندگی میں بھی ویسی ہی تبدیلی لائےگا جیسا کہ انکے ساتھ (اے آررحمان) کے ساتھ ہوا ۔یعنی ویسا ہی سب کچھ اسلام لانے کے بعد انکے ساتھ بھی ہوسکتا ہے؟۔


واضح رہے کہ انھوں نے یہ انکشاف اس تناظر میں کیا کہ وہ اکثر اپنی زندگی میں کامیابیوں کا کریڈٹ اسلام کو دیتے ہیں۔جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پیدا ہونے والے آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان نے ان خیالات کا اظہار اپنی سوانح عمری ـ:ایک خواب کی یاداشت: ( Notes of a Dream)کی تقریب رونمائی کے موقع پرگفتگو کے دوران کیا۔

لوگوں کے مذکورہ بالا سوال پر اے آر رحمان نے کہا کہ، میں ایسے لوگوں سے کہتا ہوں کہ یہ صرف قبول اسلام کا معاملہ ہے یا نہیں ، یہ تو الگ بات ہے لیکن آپکے اندر ایک تبدیلی پیدا ہوجاتی ہے، ایک احساس آپکے اندر بٹن کی طرح پریس کرنے لگتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرے روحانی اساتذہ جو کہ صوفیائے کرام ہیں ، اور میری والدہ نے مجھےروحانیت کے حوالے سے کافی کچھ سکھایا جو کہ بہت خاص تربیت ہے۔تو یہ وہ مذہب ہے جسے میں نے اپنایا اور اس پر قائم ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ میرا مذہب مجھے بالکل درست راہ پر چلاتا ہے، کئی بار جب میں ڈگمانے لگا ، تو یہ میرا دین ہی تھا جس نے مجھے گرنے سے بچایا کیونکہ ہر تھوڑی دیر بعد نماز کا وقت ہوجاتا ہے، اور ہم اپنے آپ سے کہتے ہیں کہ مجھے تو نماز پڑھنا ہے اور میں یہ غلط کام نہیں کرسکتا، اور ابھی تو شام کی نماز ہونے کو ہے میں یہ غلط کام نہیں کرسکتا۔استاد موسیقی نے کہا کہ یہ نماز اور عبادات ہیں جو آپ کو بچاتے رہتے ہیں، اور سب سے زیادہ سکون کا احسا س تو صبح کی نماز سے حاصل ہوتا ہے، یقیناً ایسا دیگر مذاہب میں بھی ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ اے آررحمان کی یہ سوانح حیات کرشنا ترلوک نےلینڈ مارک اور پینگوئن رینڈم ہائوس کی معاونت سے تحریر کیا ہے، اورگزشتہ ہفتے اس کا اجرا کیا گیا۔ اے آررحمان نے کہا کہ میری یہ سوانح حیات، میرے لیے ماضی کا ایک سفر ہے ، یہ مجھے زندگی کے ان موڑ پر لے جاتی ہے جو کہ ایک طویل عرصے تک میرےسامنے موجود رہی۔کرشنا ترلوک کے ساتھ تحریر کے لیے گفتگو کے دوران، میر ی ذاتی زندگی کی بعض ایسی چیزیں بھی سامنے آئیں جس سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کا بہت مشکور ہوں جو مجھ سے پیار کرتے ہیں اور میرا کام پسند کرتے ہیں۔

تازہ ترین