• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں ننھے بچوں کے درمیان سا ئیکل کی دلچسپ ریس کا انعقاد

جاپان کے دار الحکومت ٹوکیو میں بچوں کے درمیان سائیکل کی ریس کا انعقاد کیا گیا۔


اسٹریڈرکپ (Strider Cup)نامی اس مقابلے میں جاپان،تھائی لینڈ،چین،ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 800سے زائد بچوں نے حصہ لیا۔2پہیوں والی سائیکل کی اس دلچسپ ریس میں شرکت کرنے والے بچوں کی کم از کم عمر 2سال جبکہ زیادہ سے زیادہ 5سال تھی ۔

اس ریس میں بچوں نے اپنی رنگ بر نگی سا ئیکلوں کے ہمراہ شرکت کی جہاں ریس کا حصہ بننے والا تقریباً ہر بچہ اس ریس کو جیتنے کا خواہش مندتھا۔سخت مقابلے کے بعد جاپان سے تعلق رکھنے والے 2سالہ ننھے میاں نے سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تازہ ترین