• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردہ ماں سے ملاقات کی خواہش کا تجربہ، طالبہ کو مہنگا پڑگیا

خوف اور دہشت سے بھرپور سائنس فکشن فلم "ایسٹرل"کا سنسنی خیز پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔


سنسنی خیز فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ خوف و دہشت سے بھرپور ہالی ووڈسائنس فکشن فلم ایسٹرل (Astral)کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کرس مل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک طالبہ کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک تجربے کے دوران اپنی مردہ ماں سے ملاقات کی کوشش کرتی ہے جس کے خوفناک نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں فرینک ڈلین،ٹریور وائٹ،کیتھرین اسٹیڈ مین،ڈیمسن ادریس،ڈارون شاؤ اور جولیٹ ہالینڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔روڈی لوبو اور مائیکل مل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ خوف اور دہشت سے بھرپور یہ فلم جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین