• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح الحق نے سرفراز احمد کے حق میں فیصلہ سنادیا

ورلڈ کپ تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتانی کے معاملے پر مصباح الحق نے سرفراز احمد کے حق میں فیصلہ سنادیا۔

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اہم رکن اور سابق کپتان مصباح الحق نے اسٹیٹ بینک گرائونڈ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ورلڈ کپ تک کے لئے سرفراز احمد کو کپتان بنادینا چاہیے،ان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ایشیا کپ میں شکست سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے،کرکٹ کمیٹی کا کام صرف کھیل کی بہتری کےلئے تجویز دینا نہیں بلکہ ان پر عمل درآمد بھی کرانا ہے۔

گزشتہ دونوں پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان نے کہاتھاکہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سرفراز احمد کیلئے بوجھ ہے انہیں اس ذمہ داری سے الگ کر دینا چاہیے۔

اس بیان کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا تھا، جس کے بعد چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے بھی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ورلڈکپ تک برقرار رکھنے کے فیصلے سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ اس حوالے سے کرکٹ کمیٹی کی تجاویز کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین