• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:گرین ہاؤس میں عجیب وغریب پھول عوامی توجہ کا مرکز

امریکی ریاست نیو ہمشائر کے گرین ہاؤس میں سب سے بڑا اور بدبو دار نایاب پھول عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔


امریکا کی ریاست نیو ہمشائر کے ٹاؤن Hanoverکے گرین ہاؤس میں چھ سال بعد سب سے بڑا اور بدبودار نایاب پھول کِھلا ہے جس نے عوام کی توجہ حاصل کرلی ہے۔Morphyنامی یہ بد بو دارپھول پوری طرح کھلنے پرسینکڑوں مقامی افراد کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ پھول قدرتی طور پر کسی مردہ جانور کی طرح بدبودار ہوتا ہے جس کی بو کیڑوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔پودے کی اس نایاب قسم کی مجموعی عمر چالیس سال ہوتی ہے جس پر صر ف ایک پھول دو یا تین دِنوں کے لیے ہی کھلتا ہے۔ یہ پودا درحقیقت انڈونیشیا میں پایا جاتا ہے جس کے پھول کودنیاکا سب سے بڑا پھول تصور کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین