• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر شاہ رخ اور سلمان خان ڈوب رہے ہوں گے تو وہ شاہ رخ خان کو ڈوبنے سے بچائیں گے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامر خان سے بھارت کے مشہور ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں ملائیکا اروڑا نے ایک دلچسپ سوال کیا کہ اگر ایک کشتی میں آپ، شاہ رخ خان اور سلمان خان موجود ہوں اور کشتی ڈوب رہی ہو اور آپ نے کسی ایک کو بچانا ہو تو آپ کس کو بچائیں گے؟

ملائیکا اروڑا کے سوال کا عامر خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’شاہ رخ خان کو بچائیں گے کیونکہ بھائی ڈوب ہی نہیں سکتے۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایک سپر اسٹار سلمان خان نے دوسرے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو فلم ’زیرو‘ کا مشورہ دیا تھا اور اب یہ سننے میں آرہا ہے کہ بالی ووڈ کے ایک اور سپر اسٹار عامر خان نے بھی شاہ رخ کو ’راکیش شرما‘ (خلاء پر پہنچنے والی پہلے بھارتی) پر فلم بنانے کا مشورہ دے دیا، جس پر شاہ رخ خان فلم زیرو کے بعد کام شروع کریں گے۔

’کافی ود کرن‘ میں انٹرویو کے دوران عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے بھی مقابلہ کرنے والی شخص نہیں ہیں، انہوں نے اپنے پورے کریئر میں کبھی بھی سلمان اور شاہ رخ خان کے ساتھ مقابلہ نہیں کیا۔

اداکار عامر خان نے اپنے اور بالی ووڈ کنگ کے رشتے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی مرتبہ اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ ایک اداکار اور دوست کے طور پر وہ واقعی شاہ رخ خان کو بےحد پسند کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ مسٹر پرفیکٹشنسٹ نے شو میں ’می ٹو مہم‘ کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ انہیں خوشی ہے انڈسٹری سے ایسے لوگوں کا صفایا ہورہا ہے جبکہ خواتین بھی اپنی آوازبلند کررہی ہیں۔ جیسے جیسے جنسی ہراسانی میں ملوث افراد کے نام سامنے آرہے ہیں ویسے ویسے یہ پریشان کن ہوتا جارہا ہے لیکن ’می ٹو‘ مہم خواتین کی آوازبنی ہے جو قابل تعریف ہے۔

عامر خان نے کہا کہ انہوں نے اوران کی اہلیہ کرن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ’می ٹو‘ مہم کے تحت سامنے آنے والے لوگوں کے ساتھ وہ کام نہیں کریں گے اور ان سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔

اداکار نے کہا کہ خواتین سے جنسی ہراسانی صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں بلکہ یہ ان کی زندگی کے ساتھ ہے جو بہت بری اور دل دُکھانے والی بات ہے۔

تازہ ترین