• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا میں بین الاقوامی ایئر شو کا انعقاد کیاگیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر Pensacola میں منعقد ہونے والے اس ایئر شو میں امریکا سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہوا بازوں نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے گئے اس ایئر شو میں ماہر پائلٹس نے جہاز اور جیٹ طیاروں کو اُڑانے کاایسا شاندار مظاہرہ کیاجسے دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا جبکہ آسمان پر اُڑتے بل کھاتے جہازوں کو دیکھ کر بچے بھی بیحد لطف اندوز ہوئے۔

تازہ ترین