• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انتخابات متاثر کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

امریکا کے مڈ ٹرم انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے الزام میں فیس بک کے 30 اور انسٹاگرام کے85 اکاؤنٹس بندکردیئے گئے۔

فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ دو روز قبل امریکا کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشکوک آن لائن سرگرمیوں سے متعلق رابطہ کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے فیس بک کے 30 اور انسٹاگرام کے85 اکاؤنٹس بندکردیئے گئےہیں۔

امریکی سیکیورٹی حکام کے مطابق ان اکاؤنٹس کو امریکا کے باہر سے چلایا جا رہا ہے،بند کئے گئے اکاؤنٹس سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مستقبل جاننے کے لیے آج امریکا میں وسط مدتی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں کانگریس میں سینیٹ کی 35، ہاؤس کی تمام 435 نشستوں پر الیکشن ہوگا، ڈیموکریٹک اورری پبلکن پارٹیوں میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

امریکا میں مڈٹرم انتخابات کا انعقاد صدارتی انتخابات کے 2 سال بعد ہوتا ہے۔مڈٹرم انتخابات اس بات کا تعین کریں گے کہ کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کس جماعت کا کنٹرول ہو گا۔

مڈٹرم انتخابات صدر ٹرمپ کے لیے ایک قسم کا ریفرنڈم ہیں، امریکا بھر میں 60 سے زائد مسلمان بھی انتخابی امیدواروں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین