• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں خواتین و بچوں کی اموات تھر سے زیادہ

صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر حسین اے ہارون نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تھر سے زیادہ حاملہ خواتین اورنومولود بچوں کی اموات ہوتی ہیں ،چیف جسٹس آف پاکستان اس کا نوٹس لیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کے نام خط میں ڈاکٹر حسین اے ہارون نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں روزانہ ایک حاملہ خاتون اور 22 نوزائیدہ بچوں کی اموات ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اموات کی بنیادی وجوہات میں مناسب خوراک کی کمی اور طبی سہولتوں کی عدم فراہمی ہے۔

صدر پی ایم اے نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے اورذمہ داروں کو عدالت طلب کرنے کی استدعا کی ۔

انہوں نے صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن خود بھی عدالت میں حاضر ہونے کی پیش کش کی۔

تازہ ترین