• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان روس میں ہونیوالے امن مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا

افغانستان جمعے کو روس میں ہونے والے افغان امن مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق روس میں افغان امن مذاکرات کے لیے افغان حکومت اپنا وفد نہیں بھیجے گی، افغان اعلیٰ امن کونسل کا وفد آزادحیثیت میں اجلاس میں شرکت کرے گا۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایک گروپ کی دعوت کے باعث افغان حکومت مذاکرات میں شرکت نہیں کر رہا، یہ مذاکرات طالبان اور افغان حکومت کے براہِ راست مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا۔

افغان اعلیٰ امن کونسل کے حکام کے مطابق اعلیٰ امن کونسل کے نائب سربراہ کی سربراہی میں وفد روس بھیجا جائے گا، امن کونسل کا وفد روس میں طالبان سے کوئی سائیڈ لائن ملاقات نہیں کرے گا۔

تازہ ترین