• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک جام کرنے پر روینہ ٹنڈن کے خلاف ایف آئی آر


بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے خلاف بھارتی شہر مظفرپور کی پولیس نے ٹریفک جام کرنے پر شکایت درج کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھیر کمار اوجھا نامی وکیل نے روینہ ٹنڈن کے خلاف شکایت درج کروائی۔

وکیل نے اپنی شکایت میں اداکارہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے رواں سال 12 اکتوبر کو مظفرپور کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر وہ رائل پھولر نامی ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب کا حصہ بنی تھیں اور اس تقریب کے لیے اداکارہ نے ٹریفک کے نظام کو متاثر کیا۔

وکیل نے اپنی شکایت میں ہوٹل مالکان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی درخواست کی۔

رپورٹ کے مطابق جج دیپک کمار نے مظفرپور کے پولیس اسٹیشن کاجی محمدپور کو اداکارہ اور ہوٹل کے دو مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین