• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ، بنگلے سے ملنے والے نوجوان کی لاش کا مقدمہ درج

کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں بنگلے سے ملنے والے نوجوان عمران کی لاش کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

کلفٹن بلاک 8 میں بنگلے سے نوجوان عمران کی لاش کے ملنے کے معاملے پر آئی جی سندھ کے نوٹس کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ 5 دن بعد کلفٹن تھانے میں درج کر لیا ہے۔

مقدمہ قتل کی دفات کے تحت مقتل عمران کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،مقتول عمران کے والد نے پولیس کو بیان میں لکھوایا ہے کہ اس کا بیٹا عمران چھ ماہ سے کلفٹن میں بنگلے میں کام کر رہا تھا اور اچانک بتایا گیا کہ اس نے خود کشی کر لی ہےجبکہ بیٹے کی لاش پر تشدد کے نشان ، گلے پر رسی کمر ،بازواور ہاتھوں پر زخم کے نشان تھے ۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں ڈرائیور ،چوکیدار سمیت 3 افراد کو نامزد کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعے کو ابتدای طور پر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

تازہ ترین