• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبح جلد جاگنے والی خواتین میں چھاتی کے سرطان کا امکان کم ہوتا ہے، تحقیق


ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو خواتین صبح جلدی جاگ کر اپنے دن کا آغاز کرتی ہیں ان میں چھاتی کے سرطان کے لاحق ہونے کے امکانات ان خواتین سے بہت کم ہوتے ہیں جو کہ صبح دیر سے اٹھتی ہیں اور انکے معمولات زندگی میں زیادہ مصروفیت شام کے اوقات میں ہوتے ہیں۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل کے سائنسدانوں نے چارلاکھ سے زیادہ خواتین پر کی گئی اپنی تحقیق کے مشاہدے کے بعد بتایا کہ ان میں سے صبح جلدی بیدار ہوکر اپنی زندگی کے روزمرہ کے کام کرنے والی خواتین میں چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات ان سے اڑتالیس فیصد کم پائے گئےجو رات کو دیر تک جاگ کر اپنے کام کاج میں مصروف رہتی ہیں۔

ان سائنس دانوں نے مزید کہا کہ تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا کہ رات کوروزانہ مجوزہ سات سے آٹھ گھنٹوں سے زیادہ سونے والی خواتین میں بھی کینسر کی تشخیص کے امکانات ہر اضافی گھنٹے کے حساب سے بیس فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

سائنسدانوں نے اسکی ایک اور توجیح اس طرح پیش کی ہےکہ جو لوگ صبح سویرے جاگ کر اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں وہ رات ہوتے ہی گہری نیند میں چلے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے صبح جلدی جاگ جاتے ہیں۔جبکہ اسکے برخلاف شام کو تادیر کام کرنے والے رات کو تاخیر سے سوتے ہیں ، انکی نیندپکی نہیں ہوتی اور اسی وجہ سے انھیں کینسر لاحق ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ماضی ہونے والی تحقیق کو موجودہ تحقیق نے مزید راسخ کردیا ہے کہ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں اور مصنوعی روشنی میں زیادہ دیر رہنے والے افراد میں کینسر کا لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین