• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کا 7 رکنی وفد آج رات پاکستان پہنچے گا

آئی ایم ایف کا سات رکنی وفد 2 ہفتے کے دورے پر آج رات پاکستان پہنچے گا ۔

ذرائع کے مطابق وفد اپنے دورے کے دوران پاکستان کو درکار مالی ضروریات کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہوں گے جبکہ وفد کے سربراہ ہیرالڈ فنگر ایک روز بعد اسلام آباد پہنچیں گے۔

حکومت سے مذاکرات سے قبل عالمی مالیاتی ادارے کا وفد ادائیگیوں کے توازن سمیت مجموعی ملکی معیشت پر بریفننگ لے گا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری کیلئےمالی پیکیج کی درخواست کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بنک اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

تازہ ترین