• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی تیز رفتار گالف بگھی:118میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے

گالف کے میدان میں انتہائی سست رفتار گاڑیاں تو آپ نے چلتے دیکھی ہونگی لیکن اس تیز رفتار دور میں اب گالف کارز(بگھیاں)بھی دوڑتی نظر آئیں گی۔جی ہاں بالکل!!


امریکا کی معروف گاڑی ساز کمپنی پلم کوئک موٹرز نے دنیا کی سب سے تیز رفتار گالف بگھی تیار کرلی ہے جو گالف کورس میں118میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی نظر آتی ہے۔

ڈارلنگٹن ڈریگ وے ریس ٹریک پر اس بگھی کی رفتار جانچنے کا ٹیسٹ کیا گیا جہاں اس نے گذشتہ سال کے اپنے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے118اعشاریہ76میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑی اور ٹریک کا ایک چوتھائی میل حصہ فقط12اعشاریہ24سیکنڈ میں طے کردکھایا۔

تازہ ترین