• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کومل رضوی نے ذیابیطس کےمریض بچوں کیلئے گلوکومیٹر اسٹرپس کی عطیہ مہم شروع کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلوکارہ کومل رضوی نے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کے گلوکومیٹراسٹرپس کے لئے عطیہ مہم کا آغاز کیاہے،گذشتہ روز گلوکارہ نےقومی ادارہ اطفال(این آئی سی ایچ) میں زیر علاج ذیابیطس کے مریضوں کی عیادت کی اور ان مریضوں کے علاج معالجے میں ہر ممکن مدد مدد کا عزم ظاہرہ کیا،اپنے این آئی سی ایچ کے دورہ سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گلوکارہ نے کہا کہ ʼʼہر ماہ تین سے چار سو بچے این آئی سی ایچ لائے جاتے ہیں جو غیر تشخیص شدہ ذیابیطس میں مبتلا ہوتے ہیں، ان میں سے بعض پہلے ہی ایک آنکھ سے بصارت کھودیتے ہیں جس کی میں عینی شاہد ہوں، جب کہ بعض کو گردوں کا مرض لاحق ہوجاتا ہے۔ایسے بچوں کو اپنا شوگر لیول چیک کرنے کے لئے گلوکو میٹر اورٹیسٹنگ اسٹرپس کی سکت بھی نہیں رکھتے،میں این آئی سی ایچ کے ساتھ مل کر ایسے مریضوں کی امداد کے لئے مہم کا آغاز کررہی ہوں ،انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں۔

تازہ ترین