• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی زائرین کا قافلہ بغداد ایئر پورٹ پر پھنس گیا

عراق میں پاکستانی زائرین کا قافلہ بغداد ایئرپورٹ پر مشکل میں پھنس گیا، پرواز چھوٹ جانے کے باعث 120 سے زائد پاکستانی مرد عورتیں اور بچے بے یارو مدد گار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق زائرین کے قافلے نے غیر ملکی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی سے لاہور جانا تھا، پرواز کی روانگی سے قبل سالار قافلہ 120 سے زائد افراد کے پاسپورٹس سمیت اچانک غائب ہو گئے جبکہ پرواز روانگی کے 3 گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس ملے۔

مشکل میں پھنسے پاکستانیوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت اور بغداد میں پاکستانی سفارتخانہ ان کی مدد کرے۔

تازہ ترین