• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کا وفد دو ہفتوں کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا، وفد اپنے دورے کے دوران پاکستان کو درکار مالی ضروریات کا جائزہ لے گا ، حکومت نے آئی ایم ایف سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری کیلئے مالی پیکج کی درخواست کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ مذاکرات شروع ہونگے ، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کے سربراہ ہیرالڈ فنگر ایک روز بعد پہنچیں گے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان آئی ایم ایف کو اپنی مالی ضروریات سے آگاہ کرے گا، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں اپنے دو ہفتے قیام کے دوران پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن مجموعی ملکی معیشت اور برآمدات کے فروغ کیلئے کیئے گئے اقدامات کا جائزہ لے گا ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ وزارت خزانہ ، ایف بی آر اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام مذاکرات میں شریک ہونگے۔

تازہ ترین