• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی میں خنکی بڑھتے ہی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ماہرین طب کے مطابق شہر میں وائرل انفیکشن نے بچوں، بڑوں سب ہی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کراچی کا موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا، لوگ کھانسی ،نزلہ ،زکام سمیت وائرل انفکیشن میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔

سینئر ڈائریکٹر میڈیکل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر بیربل گینانی کے مطابق بدلتے ہوئے موسم کے باعث اسپتالوں میں وائرل انفکیشن کے متاثرین کی تعداد کئی گنا بڑھ گئی ہے ۔

ڈاکٹروں کے مطابق بیماریوں سے بچاؤ کے لئے جہاں کھانے پینے میں احتیاط ضروری ہے وہیں صفائی ستھرائی اور کھانے سے قبل ہاتھ صابن سے دھونا بھی ضروری ہے۔

ماہرین طب کے مطابق وائرل انفیکشن ایک سے دوسرے کو باآسانی منتقل ہوتا ہے اس لئے بچوں خواتین اور بزرگ افراد کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین