• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن؛ دی ہڈن ورلڈ‘کی نئی جھلکیاں


ہالی ووڈ کی2010 اور2014 کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ ایکشن فینٹسی فلم"ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن"سلسلے کی تیسری فلم "ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن؛دی ہڈن ورلڈ"کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں ہیں۔

رائٹر و ہدایتکارڈین ڈیبلوئس کی اس فلم میں مختلف کرداروں کی پسِ پردہ آوازیں ریکارڈ کرنے کیلئے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں جے بروشل،کیٹ بلینچٹ،کریگ فرگوسن،امیریکا فریرا،جوناہ ہل ،ٹی جے ملر اور کرسٹین وگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

بونی آرنلڈ کی پرڈیوس کردہ اس پریکوئل میں کہانی کومزید آگے بڑھایا گیا ہے جہاں ہکاپ اور ٹوتھ لیس (ڈائنوسار) دونوں بڑھے ہوچکے ہیں اور ان دونوں نے ایک نیا ڈریگن دوست بھی بنا لیا ہے ۔

نئے مقامات کی کھوج لگاتے ہکاپ اور اس کے ڈریگن برفانی غاروں کے قریب پہنچے ہیں جہاں اُسے سینکڑوں جنگلی ڈریگن ملتے ہیں جسکے بعد اب اُسے ان علاقوں میں امن بنائے رکھنے کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔

فلم ٹوئنٹیتھ سینچری فوکس کے تحت اگلے سال یکم مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین