• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شہریوں کو لوٹنے والا ایک اور گروہ سرگرم

کراچی میںلٹیروں نے بینک میں ڈکیتی کے بجائے بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا بینک سے پیسے نکلوانا شہریوں کےلئےمشکل بنا دیا گیا ۔

گذشتہ روز موٹر سائیکل سوار چار ملزمان نے بینک سے پیسے نکالنے والے شہری کے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے دکاندار بینک سے رقم لے کر نکلتا ہے جسکے بعد چار ملزمان دکان پر پہنچنے سے قبل سے تاجر کو لوٹ لیتے ہیں۔

مسلح ملزمان کا ایک بندہ بینک میں موجود رہتا ہے ،ملزمان نے سندھی مسلم سوسائٹی میں بینک سے نکلنے پر تاجر کا پیچھا کیا دو ملزمان کو واضح طور پر فوٹیج میں ہیلمٹ پہننے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعہ کی ایف آئی آر کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

تازہ ترین