• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی نےگندے انڈوں کی بھاری کھیپ پکڑلی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گندے انڈوں کی ایک اور کھیپ پکڑلی ہے جس کے بعد سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شکنجہ مزید سخت ہوگیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپا مارتے ہوئے 1 لاکھ 26 ہزار گندے انڈوں کی ایک اور کھیپ پکڑلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ گندے انڈے چیچہ وطنی کے مضافاتی علاقے میں کولڈ اسٹور میں چھپائے گئے تھے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کےمطابق گندے انڈوں کو مختلف سبزیوں اور دیگر اشیاء کے پیچھے چھپایا گیا تھا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ویجیلنس ونگ نے ریکی کر کے گندے انڈوں کا سراغ لگایا تھا تاہم بار بار وارننگ دینے کے بعد مکروہ کاروبار کرنے والے کولڈ اسٹور کو سیل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین