• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کل شب دبئی روانہ ہوگی ، سلیکٹرز ٹیم مینجمنٹ سے مل کر مستقبل کی حکمت عملی طے کریں گے۔

دبئی میں سلیکٹرز کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور ورلڈ کپ تک حکمت عملی مرتب کریں گے۔

سلیکشن کمیٹی کپتان سرفراز احمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہی ہے، سلیکٹرز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ بھی دیکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بھی اگلے دو تین روز میں کیا جائے گا۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی سے سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ خوش نہیں ہے ان کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے، جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کا نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے شروع ہوگا۔

تازہ ترین