• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے  ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تجربہ کار ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو جلد وکٹ گنوانے کی روش ترک کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیت کےتسلسل کو آگے لے کر چلیں گے اور کوشش ہوگی کہ ٹیم کو وننگ سائیڈ میں تبدیل کیا جائے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کو بہتر کرنا ہے، ہمیں ورلڈ کپ سے قبل 18 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹی20 سے بالکل مختلف فارمیٹ ہے، پاکستان یقیناً موجودہ کنڈیشنز میں بہت مضبوط ٹیم ہے، تاہم ہم نئی پلاننگ کے مطابق ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ٹی ٹونٹی کی شکست کو بھلا کو ایک روزہ سیریز میں بہتر کارکردگی پیش کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے گی، جبکہ ٹرینٹ بولٹ کی شمولیت سے ٹیم مضبوط ہوگی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 103 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے 53 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 47 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایک میچ ٹائی ہوا اور 2 بے نتیجہ رہے۔

تازہ ترین