• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’’غیرملکی بیٹسمینوں کو پسند کرنے والے بھارت میں نہ رہیں‘‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو غیرملکی بیٹسمینوں کی تعریف بری لگ گئی، سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو  میں مداح پر برس پڑے۔


بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘ کے مطابق ویڈیو میں ویرات کوہلی نے اپنی نئے ایپ کی پروموشن کے دوران ایک پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’جو لوگ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو ترجیح دیتے ہیں اُنہیں بھارت میں نہیں رہنا چاہئے۔‘‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر مداح کے ایک تنقیدی پیغام جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی بیٹسمین کو بے جا سراہا گیا ہے اور میں ان بھارتی بیٹسمینوں سے زیادہ انگلش اور آسٹریلوی بیٹسمینوں کی بیٹنگ سے محظوظ ہوتا ہوں۔

ویرات کوہلی نے مداح پر برہم ہوتے ہوئے جواب میں کہا کہ ’’میں نہیں سمجھتا کہ آپ کو بھارت میں رہنا چاہئے، آپ جائیں کہیں اور جاکر رہیں، آپ کیوں ہمارے ملک میں رہ رہے ہیں اور دوسرے ملکوں کو پسند کررہے ہیں؟

بھارتی بیٹسمین کا مزید کہنا ہے کہ’’ میں نے برا نہیں مانا کہ آپ مجھے پسند نہیں کرتے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ آپ ہمارے ملک میں رہیں اور دوسری چیزیں پسند کریں۔

تازہ ترین
تازہ ترین