• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 267 رنز کا ہدف دے دیا

نیوزی لینڈ نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کےلئے 267 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کو شاداب نے بڑا نقصان پہنچایا انہوں نے ایک ہی اوور میں 3 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی،گرین شرٹس کے اسپنر کے ساتھ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں اپنے نام کی۔


پاکستانی بولنگ لائن کی شاندار کارکردگی کے باوجود روس ٹیلر اور لیتھم کی عمدہ بیٹنگ کے بدولت مقررہ 50 اوورز میں نیوزی لینڈ نے اسکور بورڈ پر 9 وکٹ پر 266 رنز کا مجموعہ سجایا۔

نیوزی لینڈ کےکپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،کیویز کی پہلی وکٹ 13 کے مجموعی اسکور پر گری، شاہین آفریدی کی گیند پر جارج ورکر وکٹ کے پیچھے کیچ آئوٹ ہوگئے۔

دوسرے اور تیسرے نمبر پر آؤ ٹ ہونے والے بیٹسمین کولن منر 29 رنز اور کپتان کین ولیم سن 27 رنز تھے، اس طرح 17 ویں اوور میں مہمان ٹیم کا اسکور 3 وکٹ پر 78 رنز تھا۔

چوتھی وکٹ پر راس ٹیلر اور ٹام لیتھم نے 130 رنز کی شراکت قائم کی اور نیوزی لینڈ کا اسکور 208 رنز تک پہنچادیا،42 ویں اوور میں شاداب خان نے 4 گیندوں پر 3 وکٹیں اپنے نام کرلیں،جس کےبعد مہمان ٹیم ایک بار پھر دبائو میں آگئی۔

میچ میں ایک موقع پر نیوزی لینڈ کے بیٹسمین روس ٹیلر نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض کیا جسے امپائر نے مسترد کردیا۔

شاداب خان نے اپنے اوور میں پہلے اہم شراکت توڑی،ٹیلر کا ساتھ دے رہے لیتھم 68 کے انفرادی اسکو پر آئوٹ کیا،جس کے بعد گینڈ وم اور نکولسن کو صفر کے اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔

اگلے ہی اوور میں عماد وسیم نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلے والے روس ٹیلر کو میدان سے چلتا کیا تو اسکور 210رنز تھا ،اس طرح صرف 2 رنز پر نیوزی لینڈ کی 4 وکٹیں گریں۔

210 کے مجموعے پر 7 کھلاڑیوں سے ہاتھ دھونے کے بعد ایک بار پھر کیویز نے فائٹ بیک کیا اور اسکور کو 266 رنز تک پہنچا دیا۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے فائٹنگ اسکور دیا۔

گرین شرٹس کی طرف سے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 اور عماد وسیم نے ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

تازہ ترین