• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل شہریوں کی حد سے زیادہ نگرانی کے خطرات کو سمجھے، اسنوڈن

سابق امریکی سی آئی اے ا ہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے اسرائیلیوں کو ریاستی نگرانی کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی نگرانی کی انتہائی ہائی ٹیک صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں حکومت کی ہر بات مان لینا شدید خطرات کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وسل بلوور ایڈورڈ اسنوڈن نے ماسکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر کرتے ہوئے اسرائیلیوں کو حد سے زیادہ اور شدید حکومتی اور نجی نگرانی سے خبردار کیا اور کہا کہ اگر ہم ریاستی طاقت کی خاطر اپنے معاشروں کی ترتیب نو پر راضی ہو گئے تو ہم شہری نہیں بلکہ محکوم ہو جائیں گے۔

اسنوڈن نے اس ضمن میں اسرائیل میں قائم کمپنی 'این ایس او گروپ کا بھی حوالہ دیا جس کا جاسوسی کا سافٹ ویئر پیگاسس انتہائی متنازع ہے۔ سابق امریکی سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے 2013 میں امریکہ کے وسیع نگرانی کے نظام کا بھانڈا پھوڑا تھا جس کے نتیجے میں حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر عوام کی جاسوسی پر بین الاقوامی بحث چھڑ گئی تھی۔

تازہ ترین