• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں آ سما ن پر رنگوں کے انو کھے نظا رے


نیوزی لینڈکے آسما ن پر رنگوں کے انو کھے نظا رے دیکھنے میں آ ئے جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ،آسمان پر بکھرنے والی ان روشنیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے ۔

ایک سیاح کے کیمرے سے ریکارڈ مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دیدہ زیب روشنیاں آسمان پر ایسے رنگ بکھیر رہی ہیں جیسے کوئی لائٹ شو جاری ہو، یہ قدرتی منظررنگین لہریں فضا میں مو جو د مقنا طیسی ذرات اور زمین کے گر د مو جو د برقی لہروں اور مختلف گیسوں کے ٹکر انے سے وجو دمیں آیا،جنہیں کئی علاقوں کے آسمان پر دیکھا گیا ۔

رنگوں کے اس انو کھے ملاپ اور رقص کر تی لہروں کے قدرتی نظارے نے دیکھنے والوں کونہ صرف حیران بلکہ خو ش بھی کر دیا کیو نکہ یہ منظر سا ل میں کبھی کبھار ہی نظر آ تا ہے۔

تازہ ترین