• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رئیل اسٹار، نارتھ ایف سی، معمار اسپورٹس، تاج سینٹراور بلیک فورٹس ایونٹ سے آئوٹ ہوگئیں۔ ایونٹ میں 24ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں 3,3کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ کی فاتح کو 7ہزار اور رنر اپ کو 3ہزار جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ ٹاپ اسکورر اور بیسٹ گول کیپر کو ایک ایک ہزار روپے کا کیش پرائز ملے گا۔

ریاض احمد، ایریا منیجر کراچی کے مطابق گروپ ’ایچ‘ میں قادری اسپورٹس نے بلیک فورٹ کو 3-0کی ضرب لگائی۔ طحہ گوہر نے اپنی ٹیم کیلئے تینوں گول اسکور کرکے ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ گروپ ’اے‘ میں فینکس ایف سی نے پارک ویو کو 4-1سے ہرایا۔ طحہ محمود اور اسمٰعیل قیوم نے دو دو گول کئے۔ گروپ ’بی‘ میں ریڈزکالج کو نارتھ ایف سی پر 2-1کی سبقت حاصل ہوئی

رافع انصاری نے اپنی ٹیم کیلئے 2گول جبکہ خلیفہ نے اپنی ٹیم کے خسارے کو کم کیا۔گروپ ’سی‘ میں کراچی سٹی اوربرنلے ایف سی کا مقابلہ 0-0کی برابری پر ختم ہوا۔گروپ ’ڈی‘ میں رینیگیٹس نے ریڈ آرمی کو 2-1سے مات دی۔ حارث اور عمیر فاتح ٹیم کے اسکورر تھے جبکہ ناکام ٹیم کا واحد گول بلال بلوچ نے بنایا۔گروپ ’ای‘ میںایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ ڈسٹرکٹ سینٹرل چیمپئن معمار اسپورٹس اور شافین ایف سی کے مابین کھیلا گیا۔

معماراسپورٹس مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل شافین ایف سی کو 4-2کی حیران کن فتح حاصل ہوئی۔ فاتح ٹیم کیلئے عثمان نے 2، ایک ایک گول شافین اور عبدالرافع نے اسکور کیا۔زاہد نے معمار اسپورٹس کے دونوں گول بنائے۔ گروپ ’ایف‘ میں آر ایف یونائیٹڈ کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی۔ جب انہوں نے ڈریم ایف سی کو 3-1سے ٹھکانے لگایا۔ زید، حمزہ اور فہد فاتح ٹیم کیلئے گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ منیب آزاد نے ڈریم ایف سی کا واحد گول بنایا۔

تازہ ترین