• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: ٹریلر اور مسافر کوچ میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

دادو میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر اور مسافر کوچ کے تصادم میں ایک خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے، پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق ضلع دادو کے علاقے مخدوم بلاول کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر نے پیچھے سے مسافر کوچ کو ٹکر ماری، حادثے میں ایک خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین اور 6 بچوں سمیت 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال دادو پہنچایا گیا جہاں سے ایک زخمی کو انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دادو میں زیر علاج زخمیوں میں بھی 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا تھا جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین