• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن، حدیدہ میں شدید لڑائی، 6 روز میں 200 افراد ہلاک

یمن میں جنگ بندی کی امریکی اپیل کام نہ آئی، یمنی شہر حدیدہ میں شدید لڑائی جاری ہے، حوثیوں کے زیر قبضہ شہر میں گزشتہ 6روز میں200 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمنی فوج نے حدیدہ بندرگاہ کی جانب پیش قدمی کی ہے، لڑاکا طیاروں اوراپاچی ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اتحادی فوج نے محاصرہ کیا ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے راستہ دینے کی اپیل کی ہے۔

ریڈ کراس نے یہ اپیل بھی کی ہے کہ فریقین جنگ کے دوران عام شہریوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان نہ پہنچائیں۔

واضح رہے کہ یمنی فوج اور حوثیوں کی لڑائی میں اب تک 10ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یمن میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔

تازہ ترین