• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پی آئی بی، پاپوش، لیاری سے 8 ملزمان گرفتار


کراچی کے علاقوں پی آئی بی کالونی، پاپوش نگر اور لیاری سے منشیات فروشی اور ڈکیتیوں کے الزام میں پولیس اہل کار سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع پی آئی بی کالونی میں رات گئے پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران گھر گھر تلاشی اور 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پاپوش نگرمیں منشیات فروشی میں ملوث پولیس اہلکار کاشف کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے ایک کلوسے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔

گرفتار اہلکار مدینہ کالونی تھانے میں تعینات تھا، ملزم سے اس کے ساتھیوں کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

ادھر لیاری کے علاقے بغدادی سے پولیس نے منشیات فروشی اور ڈکیتیوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

تازہ ترین