• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا خودکار ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم

لاہور میں خود کار ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم سے پنجاب حکومت کو ایک اعشاریہ 4ارب روپے موصول ہوئے۔

رجسٹریشن سسٹم کے تحت ایک ارب سے زائد کی رقم پنجاب بھر میں73 کار ڈیلرز سے موصول ہوئی، ڈیلرز نے 2 لاکھ 93 ہزار سے زائد وہیکلز کی رجسٹریشن کی۔

رجسٹر ہونے والی وہیکلز میں 2 لاکھ 91ہزار 532 موٹر سائیکلیں،ایک لاکھ 3 ہزار 391 گاڑیاں، 2756رکشے، 268 ویگنیں، 258 پک اپ شامل ہیں۔

خودکار ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم کےتحت 32ٹریکٹر اور 29لگژری ڈبل کیبن شامل ہیں، خود کار سسٹم کے باعث خریدار کورجسٹریشن دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑتے۔

تازہ ترین